Saturday , November 25 2017
Home / شہر کی خبریں / کیسرا میں ایک شخص کا بے رحمانہ قتل

کیسرا میں ایک شخص کا بے رحمانہ قتل

حیدرآباد 18 ڈسمبر (سیاست نیوز) شہر کے نواحی علاقہ کیسرا میں ایک شخص کا بے رحمانہ انداز میں قتل کردیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ چلتی گاڑی کو روک کر 42 سالہ کرشنا موہن کو تھوڑی دور لے جانے کے بعد بے رحمی سے قتل کردیا گیا۔ نامعلوم قاتل اس شخص کی نعش کو پھینک کر فرار ہوگئے۔ اس خصوص میں انسپکٹر کیسرا مسٹر گروار ریڈی نے بتایا کہ کرشنا موہن جو الوال علاقہ کا ساکن تھا، پیشہ سے تاجر بتایا گیا ہے۔ تمائی پلی کے علاقہ میں اس شخص کا ایک کریشر تھا۔ آج صبح جب یہ شخص اپنے کریشر جانے کے لئے مکان سے روانہ ہوا اور تمائی پلی کے قریب پہونچا تو اس کا قتل کردیا گیا۔ پولیس نے مقتول کے پارٹنر پر قتل کا شبہ ظاہر کیا ہے اور مقتول کے رشتہ داروں نے پارٹنر پر ہی الزام لگاتے ہوئے پولیس کو تفصیلات بتائی۔

TOPPOPULARRECENT