Saturday , November 25 2017
Home / سیاسیات / کیسری ناتھ نے گورنر بہار کی حیثیت سے حلف لیا

کیسری ناتھ نے گورنر بہار کی حیثیت سے حلف لیا

پٹنہ22جون (سیاست ڈاٹ کام ) مغربی بنگال کے گورنر کیشري ناتھ ترپاٹھی نے بہار کے گورنر کے طور پر حلف لیا۔ کیسری ناتھ ترپاٹھی کو آج یہاں راج بھون میں پٹنہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس راجندر مینن نے حلف دلایا۔ اس موقع پر وزیر اعلی نتیش کمار، بہار اسمبلی کے اسپیکر وجے کمار چودھری، نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو، اور حزب اختلاف کے لیڈر پریم کمار کے علاوہ نتیش کابینہ کے بہت سے دوسرے وزراء بھی موجود تھے ۔ واضح رہے کہ صدارتی انتخابات کے لئے بہار کے گورنر رام ناتھ کووند نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ اس کی وجہ سے مسٹر ترپاٹھی کو بہار کے قائم مقام گورنر مقرر کیا گیا ہے ۔ ترپاٹھی اس سے قبل بھی بہار کے انچارج گورنر رہ چکے ہیں۔ گورنر کے طور پر دیو آنند کنور کی مدت ختم ہونے اور 16 اگست 2015 ء کو رام ناتھ کووند کی حلف برداری سے پہلے تک وہ بہار کے قائم مقام گورنر رہ چکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT