Tuesday , November 21 2017
Home / سیاسیات / کیسے ہیں راہول جی:مودی۔ سر، ٹھیک ہوں سر:راہول

کیسے ہیں راہول جی:مودی۔ سر، ٹھیک ہوں سر:راہول

نئی دہلی، 25جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ملک کے 14 ویں صدر کے حلف کی تقریب کے موقع پر پارلیمنٹ ہاؤس کے گلیارے میں وزیر اعظم نریندر مودی اور کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی کی ملاقات ہوئی اور دونوں نے اخلاقاً ایک دوسرے کو نمستے کیا۔نو منتخب صدر رام ناتھ کووند کے استقبال کیلئے وزیر اعظم مودی اپنے کمرہ سے نکل کر گلیارے میں آئے ، اسی وقت وہاں سے راہول لوک سبھا میں پارٹی کے چیف وہپ جیوتر ادتیہ سندھیا اور ایم پی ششی تھرور کیساتھ سنٹرل ہال کی طرف جا رہے تھے ۔مودی نے راہول کو دیکھا تو رک گئے اور ان سے ہاتھ ملاتے ہوئے کہا’’کیسے ہیں راہول جی‘‘۔ اس پر راہول نے دونوں ہاتھ بڑھا دیے اور مسکراتے ہوئے کہا ’’سر، ٹھیک ہوں سر‘‘۔ اسکے بعد مودی نے سندھیا اور تھرور سے بھی ہاتھ ملایا اور سب اپنے اپنے راستے پر آگے بڑھ گئے ۔

TOPPOPULARRECENT