Monday , December 11 2017
Home / شہر کی خبریں / کیش لیس سماج کیلئے عوام میں شعور بیدار کیا جائیگا: چیف منسٹر کے سی آر

کیش لیس سماج کیلئے عوام میں شعور بیدار کیا جائیگا: چیف منسٹر کے سی آر

حیدرآباد 6 ڈسمبر ( پی ٹی آئی ) نوٹ بندی اور کیش لیس سماج کی سمت پیشرفت کیلئے مرکز کی کوششوں کو دیکھتے ہوئے حکومت تلنگانہ کی جانب سے عوام کو الیکٹرانک فینانشیل معلومات فراہم کرنے ایک مہم چلائی جائیگی ۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے آئی سی آئی سی آئی بینک عہدیداروں کے ساتھ ایک ملاقات میں کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ لوگ ای معاملتوں کے تعلق سے شعور پیدا کرلیں اور ضرورت اس بات کی ہے کہ سماج کی موجودہ سوچ کو بدلا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ نوٹ بندی کے بعد رقومات کی ڈیجیٹل منتقلی معاشی معاملات کی ضرورت بن گئی ہے ۔ آئی سی آئی سی آئی بینک کے عہدیداروں نے ملک میں جاری ڈیجیٹل معاملتوں کے رجحان کی وضاحت کی اور ریاست میں عوام کو اس معاملہ میں مدد فراہم کرنے کی پیشکش کی ۔ چیف منسٹر کے دفتر کے اعلامیہ میں یہ بات بتائی گئی ۔ چندر شیکھر راؤ نے کہا کہ حکومت جلد تمام سطحوں پر ڈیجیٹل ادائیگیوں کو یقینی بنائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ خوشی کی بات ہے کہ تلنگانہ میں گذشتہ پانچ دن سے بھاری تعداد میں معاشی معاملتیں ڈیجیٹل ہو رہی ہیں۔ یومیہ اساس کے کاموں میں تلنگانہ سر فہرست ہے ۔ یہ واضح کرتے ہوئے لوگوں کیلئے راتوں رات ای بینکنگ معاملتوں کا عادی ہوجانا ممکن نہیں ہے چیف منسٹر نے کہا کہ عوام کیلئے اس کا عادی ہونے میں کچھ وقت درکار ہوگا ۔ چیف منسٹر نے وزیر آئی ٹی کے ٹی راما راؤ سے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ لوگ اس تعلق سے معلومات حاصل کریں ۔

TOPPOPULARRECENT