Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / کیش لیس لین دین والی پہلی راشن شاپ

کیش لیس لین دین والی پہلی راشن شاپ

سدی پیٹ میں آغاز ، عوام میں شعور بیداری مہم
حیدرآباد ۔ 13 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : کیش لیس لین دین کرنے والی پہلی راشن شاپ کا سدی پیٹ میں کل ضلع کلکٹر پی وینکٹ رام ریڈی نے آغاز کیا اور کمشنر وی سیوا کمار نے 29 ویں ڈیلر شاپ میں کیش لیس لین دین سسٹم کا رسمی افتتاح کیا ۔ یہ خدمات ای ویلٹ اور آدھار اساس رابطوں کے تحت ہیں اور فراہم کردہ منی اے ٹی ایم خدمات کے علاوہ ہیں وینکٹ رام ریڈی نے کہا کہ تقریبا ایک ہزار سوائپنگ مشین آئندہ ایک ہفتہ میں فراہم کی جائیں گی اور لین دین کے لیے ہر ایک کو روپئے کارڈس حوالے کئے جائیں گے ۔ کیش لیس لین دین کو رواج دینے کے لیے شعور بیداری کا عمل جاری ہے ۔ وینکٹ رام ریڈی سیوا کمار اور آر ڈی او متیم ریڈی نے مختلف وارڈس کا دورہ کیا اور کیش لیس لین دین کی اہمیت اور کارڈس استعمال کرنے اور آن لائن خریدی کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا ۔

TOPPOPULARRECENT