Monday , October 15 2018
Home / دنیا / کیلاش ستیارتھی عالمی سطح پر بچہ مزدوری کے خاتمہ کے خواہاں

کیلاش ستیارتھی عالمی سطح پر بچہ مزدوری کے خاتمہ کے خواہاں

واشنگٹن ۔ 18 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) نوبل انعام یافتہ کیلاش ستیارتھی نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس سے اپیل کی ہیکہ وہ اس عالمی مجلس کی مختلف شاخوں کا ایک اجلاس طلب کریں تاکہ 2025ء تک دنیا سے بچہ مزدوری کا صفایا کرنے ایک مشترکہ عزم کیا جاسکے۔ ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ انہوں نے انٹونیو گوٹیرس سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کا عاجلانہ طور پر انعقاد کئے جانے کی اپیل کی جیسے یونیسیف، یونیسکو، آئی ایل او، یو این ڈی پی اور ڈبلیو ایچ او اور انہیں اس بات کا پابند بنایا جائے کہ 2025ء تک دنیا سے بچہ مزدوری کا مکمل خاتمہ کرنے کیلئے یہ تمام اہم رول ادا کریں۔ مسٹر ستیارتھی نے کہا کہ آج دنیا کو بچہ مزدوری یا جبری مزدوری سے آزاد کرنے کا وقت آ گیا ہے۔ لہٰذا دنیا کی تمام بڑی حکومتوں کو بچہ مزدوری کے خاتمہ کیلئے زائد توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT