Saturday , November 18 2017
Home / دنیا / کیلاش ستیارتھی کو ہاورڈ یونیورسٹی کا اعزاز برائے انسانیت

کیلاش ستیارتھی کو ہاورڈ یونیورسٹی کا اعزاز برائے انسانیت

واشنگٹن ۔ 17 اکٹوبر۔(سیاست ڈاٹ کام) نوبل انعام یافتہ ہندوستانی کیلاش ستیارتھی کو رواں سال کیلئے ہاورڈ یونیورسٹی کا باوقار انسانی ایوارڈ دیا گیا ۔ بچوں کے حقوق کے لئے ان کی گرانقدر خدمات کے اعتراف کے طورپر اس اعزاز کے لئے انتخاب عمل میں آیا ہے ۔ ستیارتھی یہ ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے ہندوستانی ہیں۔ یونیورسٹی نے کہاکہ بچہ مزدوری کے خاتمہ اور حقوق اطفال کیلئے ستیارتھی کو اس ایوارڈ کے لئے مستحق قرار دیا گیا۔ ستیارتھی نے حال ہی میں اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی مقاصد میں تحفظ و بہبودی اطفال سے متعلق فقروں کی شمولیت میں کامیابی حاصل کی تھی ۔ ستیارتھی نے ایوارڈ قبول کرتے ہوئے اپنے مختصر خطاب میں کہاکہ ’’میں ان لاکھوں بچوں کی طرف سے اس عظیم اعزاز کو بصد عجز و انکساری قبول کرتا ہوں جن ( بچوں ) کے حقوق دلانے کیلئے ہنوز بہت کچھ کام باقی ہیں۔ ہم سب عہد کریں کہ دنیا سے بچہ مزدوری کا مکمل خاتمہ کیا جائے ‘‘۔

TOPPOPULARRECENT