Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / کیلاش ستیاردھی کا دورہ تلنگانہ اسمبلی و کونسل

کیلاش ستیاردھی کا دورہ تلنگانہ اسمبلی و کونسل

حیدرآباد ۔ 21 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : عالمی شہرت کے حامل نوبل انعام یافتہ جہدکار مسٹر کیلاش ستیاردھی جو حیدرآباد کے دورہ پر ہیں ۔ آج تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کا مشاہدہ کرتے ہوئے مہاتما گاندھی اور ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے مجسموں کی تنصیب پر خوشنودی کا اظہار کیا ۔ حکومت کی ستائش کی اور مجموعی پر گلہائے عقیدت پیش کر کے خراج عقیدت پیش کیا ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ بھارت یاترا کے ایک حصہ کے طور پر مسٹر کیلاش ستیاردھی تلنگانہ دورہ کے تحت حیدرآباد آمد کے بعد اسمبلی پہونچنے پر اسپیکر مدھوسدن چاری ، صدر نشین تلنگانہ قانون ساز کونسل مسٹر سوامی گوڑ ، وزیر امور مقننہ مسٹر ٹی ہریش راؤ نے خیر مقدم کیا ۔ اس موقع پر ڈپٹی چیف منسٹر برائے امور تعلیم مسٹر کے سری ہری ، وزیر داخلہ این نرسمہا ریڈی ، وزیر بلدی نظم و نسق اور انفارمیشن ٹکنالوجی ، مسٹر کے ٹی آر ، وزیر توانائی مسٹر جگدیش ریڈی ، ارکان پارلیمان ونود کمار ، کونڈا ویشویشور ریڈی و دیگر قائدین وغیرہ بھی موجود تھے ۔ ممتاز جہدکار مسٹر کیلاش ستیاردھی کے اسمبلی آمد پر وزراء اور قانون ساز اسمبلی عہدیداروں کی جانب سے ستیاردھی کے اعزاز میں ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT