Wednesday , December 13 2017
Home / کھیل کی خبریں / کیلس اسپینسر ڈوپ ٹسٹ میں بری

کیلس اسپینسر ڈوپ ٹسٹ میں بری

کنگسٹن۔14جون (سیاست ڈاٹ کام )2014 کے دولت مشترکہ کھیلوں میں400 میٹر ہرڈل ریس کی چیمپئن جمیکا کی دھاوکا کیلس اسپینسر ڈوپ ٹسٹ میں بری ہو گئی ہیں اور اب وہ فوری طور پر مختلف مقابلوں میں حصہ لے سکیں گی۔30 سالہ اسپینسر کے ڈوپ ٹسٹ کے معاملے کی سماعت ایک تین رکنی آزاد پینل نے کی۔ پینل کی صدارت کر رہے اٹارنی کینٹ گیمن نے اسپینسر کے بری ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسپینسر پر الزام طے کرنے والا جمیکا اینٹی ڈوپنگ کمیشن اس بات کو ثابت نہیں کر پایا ہے کہ اسپینسر کا ڈوپ ٹسٹ ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کے قوانین کے تحت کیا گیا تھا۔گیمن نے معاملے کی دو روزہ سماعت مئی میں جمیکا کانفرنس سینٹر میں کی تھی۔ گیمن نے یہاں میڈیا کو بتایا کہ معاملے کی سماعت کے بعد ہم اس بات پر متفق نہیں ہیں کہ اسپینسر نے اینٹی ڈوپنگ شعبہ جاتی کمیشن قوانین کے آرٹیکل 2.3 کی خلاف ورزی کی تھی۔ا سپینسر کے ڈوپ ٹسٹ میں بری ہونے کا مطلب ہے کہ ان پر عائد چاربرس کی پابندی ختم ہو گئی ہے اور وہ اب فوری طور پر مختلف مقابلوں میں حصہ لے سکتی ہیں۔ اس فیصلے کے بعد2009 کی عالمی چیمپئن شپ میں سلور میڈل جیتنے والی سپینسر ابھی 22 تا 25 جون ہونے والی جمیکا کی قومی سینئر چیمپئن شپ میں حصہ لے سکیں گی۔ اس چیمپئن شپ سے چار سے 13 اگست میں ہونے والی عالمی چیمپئن شپ کے لئے کیریبین ٹیم کو منتخب کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT