Saturday , January 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / کیلس اعداد و شمار میںسچن کے بعد دوسرے بہترین بیٹسمین : ڈراویڈ

کیلس اعداد و شمار میںسچن کے بعد دوسرے بہترین بیٹسمین : ڈراویڈ

نئی دہلی ۔3جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راہول ڈراویڈ نے جنوبی افریقہ کے آل راؤنڈ ر جیک کیلس کی بھرپور ستائش کرتے ہوئے انہیں ہندوستان کے سابق ماسٹر بلاسٹر سچن تنڈولکر کے بعد دنیا کا بہترین بیٹسمین قرار دیا ہے ۔ کیلس جو کہ آئندہ برس آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں مشترکہ طور پر منعقد شدنی ورلڈ کپ میں اپنے کریئر کا پانچواں ورلڈ کپ کھیلیں گے ۔ ڈراویڈ نے ای ایس پی این کرک انفو ڈاٹ کام کی نئی سیریز ’’ماڈرن ماسٹرس ‘‘ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ وہ سمجھتے ہیں کہ کیلس کئی عالمی ریکارڈس کے ساتھ اپنا کریئر ختم کریں گے اور شاید سچن تنڈولکر کے بعد اعداد و شمار کے بعد کیلس دنیا کے دوسرے بہترین کھلاڑی ہوں گے ۔ ڈرایوڈ نے مزید کہا کہ 38سالہ کیلس جو کہ فی الحال سری لنکا میں محدود اوورس کی سیریز میں شرکت کررہے ہیں وہ ذمہ داریوں کے باوجود مکمل طور پر فٹ ہیں اور ان کا کریئر کوئی بڑے زخم سے کبھی متاثر نہیں رہا ہے ۔ یاد رہے کہ کیلس نے ٹسٹ میں 13,289اور ونڈے میں 11,574رنز اسکور کئے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT