Monday , December 11 2017
Home / دنیا / کیلیفورنیا جنگل کی آگ ، ہلاکتوں کی تعداد 35 ہوگئی

کیلیفورنیا جنگل کی آگ ، ہلاکتوں کی تعداد 35 ہوگئی

سونوما۔14اکتوبر(سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں شمالی کیلیفورنیا کے جنگلوں میں لگی بھیانک آگ سے اب تک کم از کم 35لوگوں کی موت ہوگئی اور سینکڑوں لاپتہ ہیں۔گزشتہ اتوار کو رات میں بھڑکی اس آگ سے تقریباً5700مکانات اور دکانیں جل گئی ہیں اور کم از کم 25ہزار لوگوں کو اپنا گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی کرنی پڑی ہے ۔تیز ہوائیں چلنے کی وجہ سے آگ پر قابو پانا مشکل ہورہاہے ۔سونوما کاؤنٹی میں آگ لگنے کے بعد لاپتہ ہوئے 200لوگوں کی ابھی تک کوئی خبرنہیں ملی ہے ۔تقریباً ایک لاکھ 90,000 ایکڑ میں پھیلی اس آگ کی وجہ سے کیلیفورنیا میں گزشتہ 84برسوں میں سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے ۔بتایا جارہاہے کہ یہ ملک کی تاریخ میں یہ سب سے زیادہ تباہی والی آگ ہے ۔8,000 سے زیاد ہ فائر بریگیڈ عملہ آگ پرقابو پانے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں،لیکن ابھی تک اس میں انہیں خاطر خواہ کامیابی نہیں ملی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT