Monday , November 20 2017
Home / دنیا / کیلیفورنیا میں جنگل کی آگ 4 ہزار افراد کا تخلیہ

کیلیفورنیا میں جنگل کی آگ 4 ہزار افراد کا تخلیہ

لویرلیک ۔ 15 اگست (سیاست ڈاٹ کام)جنگل میں آگ بھڑک اٹھنے سے کم از کم 10 مکان جل کر خاکستر ہوگئے جبکہ 4ہزار افراد اپنے گھروں کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ یہ واقعہ شمالی کیلیفورنیا کے دو قصبوں میں آج پیش آیا جبکہ جنگل کی بھڑکتی ہوئی آگ کے شعلے رہائشی علاقہ کی ایک سڑک تک پہنچ گئے اور انہیں بجھانے کی تمام کوششیں ناکام ہوگئیں۔ اس علاقہ پر کثیف دھویں کا بادل لہراتا ہوا دیکھا گیا۔ جھلس جانے والے افراد کو قریبی ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔ آتش فرو عملہ آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں ہنوز مصروف ہے۔

TOPPOPULARRECENT