Sunday , November 18 2018
Home / دنیا / کیلیفورنیا میں خطرناک آگ سے فلم اسٹارز کے گھر بھی محفوظ نہ رہ سکے

کیلیفورنیا میں خطرناک آگ سے فلم اسٹارز کے گھر بھی محفوظ نہ رہ سکے

کیلیفورنیا 10 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے حکام نے جنگلاتی آگ میں نو افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ یہ ہلاکتیں بیْوٹ (Butte) کاونٹی میں بھڑکنے والی آگ کے نتیجے میں ہوئیں۔ حکام نے یہ بھی بتایا کہ 6700عمارتیں بھی خاکستر ہوگئی ہیں۔ جلنے والی عمارتوں میں زیادہ تر مکانات ہیں۔ اِس علاقہ میں امراء کے مکانات تک محفوظ نہیں رہے ہیں۔ کئی فلم اسٹارس کے بنگلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ امریکا کی گنجان آبادی والی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی خطرناک آگ سے جہاں عام افراد کے ہزاروں گھر متاثر ہوئے ہیں، وہیں اس آگ نے ہولی وڈ اسٹارز کے محل نما گھروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔جنگلات میں لگی آگ سے جہاں اب تک انتظامیہ نے 9 افراد کے ہلاک ہونے اور متعدد کے لاپتہ ہونے کی تصدیق کی ہے، وہیں انتظامیہ نے گھروں میں موجود افراد کو جلد سے جلد نقل مکانی کی بھی ہدایات کردی ہیں۔خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ (اے پی) کے مطابق کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ سے جہاں 10 ہزار سے زائد درخت جل کر خاکستر ہوگئے، وہیں اس آگ نے ہزاروں گھروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ جنگلات میں لگی آگ نے لاس اینجلس کاؤنٹی کے نواحی علاقوں کا بھی رخ کرلیا، جس سے ہولی وڈ فلموں کے اسٹوڈیوز اور اسٹارز کے محل نما گھروں کو بھی خطرہ لاحق ہوگیا۔

TOPPOPULARRECENT