کیلیفورنیا میں طاقتور زلزلہ ، درجنوں زخمی ، عمارتوں کو نقصان

سان فرانسسکو ۔ 24 اگست (سیاست ڈاٹ کام) امریکی شہر کیلی فورنیا آج ایک طاقتور زلزلہ کے جھٹکے سے دہل گیا۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق اس زلزلہ کی شدت ریختر پیما پر 6.0 تھی ۔کیلیفورنیا کے شمالی بے ایریا میں آج صبح کی اولین ساعتوں میں 25 سال بعد غیرمعمولی زلزلہ کا جھٹکا محسوس کیا گیا جس میں 70 افراد زخمی ہوئے ۔ مکانات میں آگ لگادی ۔ برقی من

سان فرانسسکو ۔ 24 اگست (سیاست ڈاٹ کام) امریکی شہر کیلی فورنیا آج ایک طاقتور زلزلہ کے جھٹکے سے دہل گیا۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق اس زلزلہ کی شدت ریختر پیما پر 6.0 تھی ۔کیلیفورنیا کے شمالی بے ایریا میں آج صبح کی اولین ساعتوں میں 25 سال بعد غیرمعمولی زلزلہ کا جھٹکا محسوس کیا گیا جس میں 70 افراد زخمی ہوئے ۔ مکانات میں آگ لگادی ۔ برقی منقطع ہونے سے ہزاروں افراد تاریکی میں غرق ہوگئے ۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی محو خواب شہری خوف کے عالم میں تاریکی میں ہی گھروں سے باہر نکل گئے ۔ ناپا میں کوئن آف ویلی ہاسپٹل کے ترجمان نے بتایا کہ دواخانہ میں 70 افراد کا علاج کیا گیا جن کے ہاتھ پیر کٹے ہوئے تھے ۔

یہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 3 بجکر 20 منٹ پر آیا اور اس کا اثر 10.8 کیلومیٹر گہرائی تک محسوس کیا گیا۔ اس زلزلہ کا مبداء 6 میل دور ناپا تھا۔ اس کے اثر سے دیگر ٹاؤنس اور شہر بھی متاثر رہے اور تقریباً 10 ہزار گھروں میں رہنے والے عوام پریشان ہوگئے۔کیلی فورنیا ہائی وے پٹرول نے ٹوئٹر پر لکھا کہ وہ تمام چوراہوں اور بریجس کا معائنہ کررہی ہے۔ ناپا میں زلزلہ کے بعد برقی منقطع ہوگئی اور سارا علاقہ تاریکی میں غرق ہوگیا۔اس سے پہلے /17 اکٹوبر 1989 ء کو طاقتور زلزلہ آیا تھا جس میں 60 افراد ہلاک ہوئے تھے اور بے برج روڈوے کا ایک حصہ منہدم ہوا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT