Wednesday , December 19 2018

کیلیفورنیا میں لاپتہ افراد کی تلاش جاری

سینٹ باربرا کیلیفورنیا، 11جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں جنوبی کیلیفورنیا کے ساحل پر کیچڑ دھسنے کے بعد اب بھی لاپتہ 13 افراد کی تلاش جاری ہے ۔ امدادی ڈاگ اسکواڈ اور حساس مشینوں کی مدد سے کمر تک گہرے کیچڑ میں لوگوں کی تلاش کر رہے ہیں جبکہ سینٹ باربر اکے ضلع جج بل براؤن نے صحافیوں کو بتایا کہ چہارشنبہ کو دو اور نعشیں برآمد ہونے کے بعد مرنے والوں کی کل تعداد 17 ہو گئی ہے ۔مسٹر براؤن نے کہا کہ 13 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔فائر بریگیڈ کے ترجمان ایمبر اینڈرسن نے بتایا کہ منگل کو موسلادھار بارش کے بعد زمین کھسکنے سے کم از کم 100 مکانات تباہ ہوگئے جبکہ سینکڑوں دیگر عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے اور 28 افراد زخمی ہوئے ۔ حادثے میں تاریخی ہوٹل اور اوپرا ونفری جیسی شخصیات کے مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT