Wednesday , August 15 2018
Home / دنیا / کیلیفورنیا میں مالداروں کی چوٹی کانفرنس تک آگ کے شعلے

کیلیفورنیا میں مالداروں کی چوٹی کانفرنس تک آگ کے شعلے

مونٹے سیٹو( امریکہ ) ۔ 17ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مقامی شہریوں نے کاروں کے ذریعہ فرار ہونا شروع کردیا ‘ جب کہ تیز رفتار ہواؤں کی وجہ سے کیلیفورنیا کی تاریخ میں لگنے والی سب سے بڑی آگ شہر کی طرف بڑھنے لگی جہاں مونٹے سیٹومیں دولتمند افراد کی چوٹی کانفرنس ہورہی ہے ۔ کل مونٹے سیٹو کے متصلہ علاقے سے عوام نے رضاکارانہ طور پر تخلیہ کا آغاز کردیا جب کہ تیز رفتار ہواؤں کی وجہ سے آج علی الصبح سے شعلوں میں کیلیفورنیا کی سمت بڑھنا شروع کردیا اور مونٹے سیٹو تک جہاں مالدار افراد کی چوٹی کانفرنس ہورہی تھی پہنچ گئے ۔ آتش فرو عملہ نے مقام واردات پر پانی کی بوچھار کی جس کی وجہ سے تیز رفتار ہوا کے ساتھ بڑھنے والے شعلوں کی پیشرفت رک گئی ۔ آتش فرو عملہ نے تاریخی تفریح گاہ کو بھی شعلوں کی گرفت میں دیکھا ۔ کثیف دھویں کا بادل ساحلی علاقہ کی پہاڑیوں پر لہرا رہا تھا جس کی وجہ سے آسمان بھی نظر نہیں آرہا تھا ۔ سینٹا باربرا کے کچھ علاقہ سے عوام نے رضاکارانہ طور پر فرار ہونا شروع کردیا ۔ زو کے کارکنوں نے بعض جانوروں کو غاروں اور سرنگوں میں پہنچا دیا تاکہ وہ اپنے طور پر اس علاقہ سے فرار ہوسکیں ۔ مضافاتی علاقہ سینٹا باربرا سے عوام نے رضاکارانہ طور پر فرار ہونا شروع کردیا ۔ اب یہ قصبہ بھوتوں کی آبادی بن چکا ہے ۔ اس قصبہ میں 400 فائر انجن لوگوں کے گھروں کو آگ سے بچانے کی کوشش میں مصروف ہیں ۔ اب تین چوتھائی کیلیفورنیا شعلوں کی گرفت میں ہیں ۔ 700سے زیادہ مکان راکھ کا ڈھیر بن چکا ہے ۔ اطلاع ملی ہے کہ تیز رفتار ہوا آج سے سست رفتار ہونا شروع ہوجائے گی ۔ فی الحال اس کی رفتار 56کلومیٹر فی گھنٹہ ہے ۔ امید ہے کہ اس کی رفتار کل تک سست پڑجائے گی ۔

TOPPOPULARRECENT