Wednesday , November 22 2017
Home / دنیا / کیلیفورنیا میں میزائل کا تجربہ ‘ مقامی شہری پریشان

کیلیفورنیا میں میزائل کا تجربہ ‘ مقامی شہری پریشان

لاس اینجلس ۔8نومبر( سیاست ڈاٹ کام ) کیلیفورنیا کے ساحل کے قریب میزائل کے ایک تجربہ سے سماجی ذرائع ابلاغ پر جنون کا طوفان چھا گیا اور مقامی شہری پریشان ہوگئے کیونکہ ان کا خیال تھا کہ انہوں نے ایک اڑن تشتری دیکھی ہے ۔ ٹوئیٹر پر پیغاموں کا اور ویڈیو تصویروں کا طوفان آگیا جس میں ایک پُراسرار روشن جسم کو رات کی تاریکی میں آسمانوں پر پرواز کرتا ہوں دکھایا گیا تھا ۔ ایک شہری شین ڈاسن نے کہا کہ ایک اڑن تشتری لاس اینجلس کی فضاء میں دیکھی گئی ہے ۔ وہ اسے دیکھ کر بہت پُرجوش ہوگیا تھا اور کسی بھی حادثہ کیلئے تیار تھا ۔ ایک اور شہری نے ٹیوٹر پر تحریر کیا کہ لاس اینجلس کی فضاء میں ایک اڑن تشتری پرواز کرتے ہوئے دیکھی گئی یہ کوئی دمدار تارہ نہیں تھا ۔اس کے فرزند نے نامعلوم پرواز کرتا ہوا جسم ہالی ووڈ کی فضاء میں دیکھا ہے ۔ سان ڈیگویونین ٹریبون میں خبر شائع ہوئی کہ ایک طویل روشنی نیواڈا اور اریزونا کی فضاء میں دیکھی گئی ہے ۔ سرکاری عہدیداروں کو ٹیلی فونس کے سیلاب کا سامنا کرنا پڑا لیکن بعض لوگوں نے دنیا کے خاتمہ کی پیشن گوئی کی ‘ چنانچہ سرکاری عہدیدار اس اسرار کا پردہ چاک کرنے متحرک ہوگئے ۔ بحریہ کے دفاعی نظام پروگرام منعقد کئے گئے جن میں میزائل ٹریڈنٹ دوم ( D5) کی آزمائشی پرواز بھی شامل تھی جسے جنوبی کیلیفورنیا کے ساحل کے قریب بحرالکاہل کے آزمائشی مرکز سے جو امریکی بحریہ کے جہاز یو ایس ایس کنٹیکی پر واقع تھا داغا گیا تھا ۔بحریہ کے کمانڈر ریان پیری نے امریکی ذرائع ابلاغ کو بیان دیتے ہوئے کہاکہ یہ تجربے مقررہ پروگرام مطابق ہیں اور میزائل کی صلاحیت کی جانچ کیلئے کئے گئے ہیں ۔ امریکہ کے مختلف مقامات پر وقفہ وقفہ سے نامعلوم اجرا میں فلکی کی پرواز دیکھی جاتی رہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT