Wednesday , December 13 2017
Home / دنیا / کیلیفورنیا میں ہلاکتوں کی تعداد 31 ، سینکڑوں افراد لاپتہ

کیلیفورنیا میں ہلاکتوں کی تعداد 31 ، سینکڑوں افراد لاپتہ

سنوما، 13 اکتوبر(سیاست ڈاٹ کام) شمالی کیلی فورنیا کے جنگلوں میں لگی بھیانک آگ کی وجہ سے اب تک کم از کم 31 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ سینکڑوں لاپتہ ہیں۔ کل چھ افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے ۔ اس طرح مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 31 ہوگئی ہے ۔ اس آگ کی وجہ سے کیلی فورنیا میں 84 برسوں میں سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے ۔ مبینہ طور پر یہ ملک کی تاریخ میں سب سے زیادہ بھیانک آگ ہے اور اس آگ نے اب تک تقریباً ساڑھے تین ہزار مکانات اور کاروباری اداروں کو جلا کر تباہ کردیا ہے ۔تقریباً ایک لاکھ 90 ہزار ایکڑ میں لگی آگ پر قابو پانے کے لئے 8 ہزار فائر بریگیڈ ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔ لیکن ابھی تک وہ اس کو بجھانے میں ناکام ہیں۔ فائربریگیڈ کے ذرائع نے بتایا کہ ہم اس ایمرجنسی جیسے حالات سے باہر نکلنے کے قریب بھی نہیں ہیں۔

TOPPOPULARRECENT