Sunday , November 19 2017
Home / دنیا / کیلیفورنیا واقعہ ‘ امکانی دہشت گردی صدر بارک اوباما کا تاثر

کیلیفورنیا واقعہ ‘ امکانی دہشت گردی صدر بارک اوباما کا تاثر

واشنگٹن 3 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر امریکہ بارک اوباما نے کہا کہ یہ ممکن ہے کہ کیلیفورنیا میںفائرنگ کا جو واقعہ پیش آیا ہے وہ دہشت گردی سے مربوط ہو تاہم ابھی تک حکام اس تعلق سے نہیں جانتے ۔ انہوں نے کہا کہ سکتا ہے کہ یہ کام کے مقام پر تنازعہ کی وجہ ہو یا پھر اسکے مشترکہ مقاصد ہوں ۔ اوباما اوول آفس میں اظہار خیال کر رہے تھے ۔ انہوں نے عوام کو تیقن دیا کہ جو کچھ ہوا حکام اس کی تہہ تک جائیں گے ۔ اوباما نے عوام سے کہا کہ وہ کوئی فیصلہ کرنے سے قبل حقائق کے منظر عام پر آنے کا انتظار کریں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کا یہ احساس ہے کہ اجتماعی تشدد سے کچھ نہیں ہوسکتا ۔تاہم انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنا رول ادا کرنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں تشدد کو مشکل بنانے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔

TOPPOPULARRECENT