Wednesday , November 21 2018
Home / دنیا / کیلیفورنیا کا حملہ آورسابق امریکی فوجی تھا

کیلیفورنیا کا حملہ آورسابق امریکی فوجی تھا

واشنگٹن،9نومبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں کیلیفورنیا کے ایک شراب خانے میں گھس کر وہاں موجود لوگو ں پر حملہ کرنے والے مشتبہ کی شناخت ایک سابق امریکی فوجی کے طورپر کی گئی ہے ۔پولیس کے مطابق شراب خانہ میں لوگوں پراندھا دھند فائرنگ کرنے والا شخص 28سالہ سابق مرین فوجی ایان ڈیوڈ لونگ تھا۔اس بات کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ حملہ آور ڈیوڈ لونگ ڈپریشن کا شکار تھا۔اس حملے میں اب تک 12افراد کے مارے جانے کی تصدیق کی جاچکی ہے ۔فائرنگ کے اس واقعہ میں تقریباً 10افراد شدید طورپر زخمی ہوگئے ہیں۔ڈیوڈ لونگ اپنی ماں کولین لونگ کے ساتھ کیلی فورنیا کے نیوبری پارک میں رہتا تھا۔نیوبری پارک جائے وقوع بارڈر لائن بار اینڈ گریل سے 6.4کلومیٹر دور ہے ۔

TOPPOPULARRECENT