Sunday , December 17 2017
Home / دنیا / کیلیفورنیا کنٹرول سے باہر نہیں: ڈیموکریٹ رکن پارلیمان

کیلیفورنیا کنٹرول سے باہر نہیں: ڈیموکریٹ رکن پارلیمان

کیلیفورنیا، 7فروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے مشہور کیلی فورنیا ریاست کے سینئر ڈیموکریٹک ممبر پارلیمنٹ نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اس بیان کی سخت مذمت کی ہیکہ ریاست پوری طرح کنٹرول سے باہر ہے ۔ان ممبران پارلیمنٹ نے ٹرمپ کے اس بیان کو ‘‘ظالمانہ اور غیر آئینی‘‘قرار دیا ہے جس میں انہوں نے کیلیفورنیا کو دی جانے والی رقم کو روکے جانے کی بات کہی تھی۔ دراصل اس ریاست کے رہنماؤں نے ایک بل کو منظور کرنے کی بات کہی ہے جسکا مقصد ایسے تارکین وطن کی حفاظت کرنا ہے جنکے پاس پورے دستاویزات نہیں ہیں۔ ٹرمپ اسی وجہ سے ان اراکین پارلیمان سے خفا ہیں۔لاس اینجلس سے ڈیموکریٹ رکن پارلیمنٹ کے ون ڈی لیون نے کل ایک بیان میں کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے ریاست کو دی جانے والی رقم پر روک لگانے سے متعلق دھمکی غیر آئینی ہے جو کسی بھی طرح جائز نہیں ٹھرائی جا سکتی ہے ۔ اسپیکر انتھونی ریڈن اور ایک دوسرے ممبر پارلیمنٹ نے کہا ہیکہ پورے امریکہ میں مینوفیکچرنگ کے شعبہ میں کیلیفورنیا سب سے زیادہ روزگار پیدا کرتا ہے اور اناج کی پیداوار میں بھی آگے ہے ۔مسٹر ریڈن نے کہا’’اگر مسٹر ٹرمپ سوچتے ہیں کہ ہمارا ریاست کنٹرول سے باہر ہے تو میں مشورہ دونگا کہ دوسری ریاست بھی ہماری طرح ہی ہونے چاہیے‘‘۔ٹرمپ نے اس بل کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہیکہ اس سے جرائم کو فروغ ملے گا اور کئی معنوں میں کیلیفورنیا کنٹرول سے باہر ہو گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT