Friday , December 15 2017
Home / دنیا / کیلیفورنیا کی آگ ‘ 10ہلاک

کیلیفورنیا کی آگ ‘ 10ہلاک

سان ڈیگو ۔29اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) عہدیداروں کے بموجب دو بچے اور ان کا باپ سان ڈیگو میںاپنے مکان میں آگ لگ جانے کی وجہ سے بری طرح جھلس گئے ہیں ۔ پولیس کے بموجب آتش فرو عملہ سامنے کا دروازہ توڑ کر مکان میں داخل ہوا اور زینہ طئے کر کے اوپر پہنچنے پر اُسے دو بچے اور ان کا باپ بیہوش دستیاب ہوئے ۔ تینوں کو دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں بچوں کے مردہ ہونے کی اطلاع دی گئی اور ان کا باپ نازک حالت میں دواخانہ میں شریک کردیا گیا ۔ سان ڈیگو یونین ٹریبون نے اس حادثہ کا انکشاف کیا ۔بچے ہالووین پارٹی منارہے تھے جب یہ حادثہ پیش آیا ۔

روس کا لاپتہ ہیلی کاپٹر اوقیانوس کی تہہ میں دستیاب ‘8ہلاکتوں کا اندیشہ
اوسلو۔29اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام) ایک روسی ہیلی کاپٹر جو ناروے کے سوال بارگ مجمع الجزائر بحراوقیانوس میں لاپتہ ہوگیا تھا سمندر کی تہہ میں دستیاب ہوا ۔ اس میں سوار تمام 8 روسی شہری اندیشہ ہے کہ ہلاک ہوچکے ہیں ۔ ناروے کے بچاؤ کارکنوں نے آج اطلاع دی کہ مگ۔8 ہیلی کاپٹر بحراوقیانوس پر سے پرواز کرتے ہوئے جمعرات کے دن لاپتہ ہوگیا تھا ۔ روسی ہیلی کاپٹر کا ملبہ بحر اوقیانوس کی تہہ سے بچاؤ کارکنوںکو دستیاب ہوا ۔ نعشوں کی تلاش جاری ہے ۔قطب شمالی سے یہ مجمع الجزائر تقریباً ایک ہزار کلومیٹر کے فاصلہ پر ہے ۔

TOPPOPULARRECENT