Tuesday , October 23 2018
Home / دنیا / کیلیفورنیا کی آگ بجھانے میں ایک انجینئر ہلاک

کیلیفورنیا کی آگ بجھانے میں ایک انجینئر ہلاک

لاس اینجلس،15دسمبر(سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے کیلی فورنیا شہر کے وینتورا اور سانتا باربرا کاؤنٹی میں مہیب آگ کو قابو کرنے کی کوشش کررہے ایک فائربریگیڈ انجینئر کی موت ہوگئی۔فائربریگیڈ محکمے کے افسران نے آج یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ ہلاک شدہ انجینئر کی شناخت سین ڈیئگو میں تعینات کیلیفورنیا محکمہ جنگلات اور آگ سے تحفظ (کیل فائر)کے انجینئر کے طورپر کی گئی ہے ۔اسے تھامس میں آگ پر قابو پانے کے لئے تعینات کیاگیا تھا۔کیل فائر چیف کین پملوٹ نے انجینئر کی موت کے سلسلے میں تفصیل سے بتانے سے کہتے ہوئے انکار کیا کہ ابھی حقائق یکجا کئے جارہے ہیں۔تھامس آگ معاملے کے نام سے جانی جانے والی اس آگ کی شروعات گزشتہ چار دسمبر کو آجائی میں ایک پرائیویٹ کالج کے پاس سے ہوئی تھی۔1932کے بعد سے کیلی فورنیا کے جنگلات میں آگ لگنے کے اس چوتھے بڑے واقعہ نے اب تک وینتورا اور سانتا باربرا کی دو لاکھ 42ہزار ایکڑزمین کو اپنی زد میں لے لیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT