Saturday , November 25 2017
Home / دنیا / کیلیفورنیا کی دو مساجد پر شرپسندوں کا حملہ

کیلیفورنیا کی دو مساجد پر شرپسندوں کا حملہ

لاس اینجلس ۔ 14 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سان برنارڈینو حملہ کے بعد خصوصی طور پر امریکی مسلمانوں کا عرصہ حیات تنگ کیا جارہا ہے جس کا واضح ثبوت کیلیفورنیا کی دو مساجد میں شرپسندوں نے توڑپھوڑ مچائی جس کے بعد ایف بی آئی کو نفرت انگیز جرائم کی تحقیقات کا ایک علحدہ شعبہ قائم کرنا پڑا ہے۔ ہاتھورن میں واقع اسلامی سنٹر پر جب اتوار کی صبح نمازی پہنچے تو وہاں عمارت پر کسی نے پینٹ کا استعمال کرتے ہوئے ’’یسوع مسیح ہی بہترین راستہ ہیں‘‘ تحریر کردیا تھا۔ ہاتھورن پولیس ڈپارٹمنٹ کے ترجمان کرسٹوفر پورٹ نے یہ بات بتائی۔

TOPPOPULARRECENT