Saturday , December 16 2017
Home / Top Stories / کیلیفورنیا کی پارٹی میں آتشزدگی، 40 افراد جھلس کر فوت !

کیلیفورنیا کی پارٹی میں آتشزدگی، 40 افراد جھلس کر فوت !

Flames rise from the top of a warehouse, which caught fire during a dance party in Oakland, California,U.S. December 3, 2016. Seung Lee/Handout via Reuters ATTENTION EDITORS - THIS IMAGE WAS PROVIDED BY A THIRD PARTY. EDITORIAL USE ONLY. NO RESALES. NO ARCHIVE. MANDATORY CREDIT TPX IMAGES OF THE DAY

اوکلینڈ 4 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) اندیشہ ہے کہ 40 امریکی شہری آتشزدگی کی ایک ہولناک واردات میں ہلاک ہوگئے۔ یہ آتشزدگی کا حادثہ سان فرانسسکو کے قریب ایک گودام میں پارٹی کے انعقاد کے دوران پیش آیا۔ عہدیداروں نے انتباہ دیا تھا کہ طویل تلاشی اور نعشیں برآمد کرنے کی کوشش کے بعد اندیشہ ظاہر کیاکہ 40 افراد کی ہلاک ہوچکے ہیں۔ اوکلینڈ کی اِس عمارت میں عوام کو رہائش اختیار کرنے یا اجتماعی طور پر کام کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی تھی۔ لیکن فنکاروں کے گروپ نے ایک پارٹی کے لئے اِس کی خلاف ورزی کی۔ عہدیداروں کے بموجب کوئی دھواں نہیں پھیلا اور نہ چنگاریاں اُڑی تھیں۔ اوکلینڈ کے محکمہ منصوبہ بندی کے عبوری سربراہ دارن رینل ٹیٹی نے کہاکہ حال ہی میں ایسی شکایات وصول ہوئی تھیں کہ اِس عمارت سے ملبہ اور کچرا صاف کرکے قریبی خالی مقامات پر ڈھیر کردیا گیا ہے

اور عمارت کے اندر غیر قانونی تعمیرات جاری ہیں۔ آتش فرو عملہ جو موقع واردات پر پہونچا تھا، عمارت کے ملبہ سے نعشیں برآمد کرنے میں کامیاب ہوگیا۔ کمزور عمارت کا ایک حصہ منہدم ہوگیا تھا اور اِس کی بعض دیواریں گرنا شروع ہوگئی تھیں۔ جس کے نتیجہ میں چھت منہدم ہوگئی۔ تاحال 9 نعشیں برآمد کی گئی ہیں۔ سرجنٹ رے کیلی المیڈا کاؤنٹی نے شام میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران کہاکہ تقریباً 24 افراد مبینہ طور پر مقام واردات سے لاپتہ ہیں۔ انھوں نے کہاکہ ہم اس بات سے ناواقف ہیں کہ کام میں کس حد تک پیشرفت ہوئی ہے۔ تاہم قطعی طور پر ہم اُن افراد کی تعداد نہیں بتاسکتے جو آگ لگنے کے وقت عمارت کے اندر تھے اور جھلس کر فوت ہوگئے۔

لیکن آگ بھڑک اُٹھنے سے اِن میں سے بیشتر فوت ہوجانے کا اندیشہ ہے۔ 11.30 بجے شب جمعہ کی رات آتشزدگی کا یہ حادثہ پیش آیا۔ دو منزلہ گودام کی نچلی منزل پر آگ بھڑک اُٹھی تھی جہاں اوکلینڈ کا نامعلوم بحری جہاز رکھا گیا تھا۔ اوکلینڈ کے آتش فرو عملہ کی سربراہ ٹریسا ڈیلوچ ریڈ نے پریس کانفرنس میں اِس کی اطلاع دی۔ اُنھوں نے کہاکہ اُن کے خیال میں آگ بہت تیزی سے پھیلی تھی لیکن فوری طور پر آگ بھڑک اُٹھنے کی وجہ کا پتہ نہیں چلا۔ ممکن ہے کہ موسیقی کے آلات کی وجہ سے یہ آگ بھڑکی تھی۔ پارٹی میں 100 سے زیادہ افراد شریک تھے۔
لاپتہ ہوجانے والے افراد کی شناخت نہیں کی جاسکی۔ صرف اتنا معلوم ہوا ہے کہ یہ تمام افراد غیرملکی تھے اور 20 تا 30 سال کی درمیانی عمر کے تھے۔ گودام میں کئی پارٹیاں منعقدکی جاچکی ہیں جس کی وجہ سے یہ گودام ایک عارضی تقاریب کے انعقاد کا مقام بن گیا ہے۔ اِس عمارت کی نوعیت عوام کو فرار ہونے میں مشکلات پیدا کرتی ہے۔ باہر جانے کا کوئی ہنگامی راستہ موجود نہیں ہے۔ پورے گودام میں فرنیچر بھرا ہوا تھا۔ جس کی وجہ سے آتش فرو عملہ کو بھی آگ بجھانے میں مشکلات پیش آئیں۔

TOPPOPULARRECENT