Friday , November 16 2018
Home / Top Stories / کیلیفورنیا کے مکان میں 13 بھائی بہن جکڑے ہوئے پائے گئے ، والدین گرفتار

کیلیفورنیا کے مکان میں 13 بھائی بہن جکڑے ہوئے پائے گئے ، والدین گرفتار

سان فرانسسکو، 16 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) کیلیفورنیا میں پولس کو مکان یرغمال بنائے گئے 13 افراد ملے ہیں، جن میں چند بچوں کو زنجیر سے جکڑکر رکھا گیا تھا، جس کے بعد دونوں والدین کو گرفتار کرلیا گیا ۔ بی بی سی نیوز نے رپورٹ دی ہے کہ ڈیوڈ الین ترپین (57) اور لوئس انا ترپین (49) کو بچوں کو خطرے میں ڈالنے اور ستانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے ۔ پولس نے بتایا کہ لاس اینجلس سے 95 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع پیرس کے ایک گھر میں دو سال سے 29 سال کے 13 افراد یرغمال ملے ہیں، جن کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ حقیقی بھائی بہن تھے ۔ متاثرین میں سے ایک لڑکی نے پولس اہلکار کو اطلاع دی تھی، جو اتوار کو مکان سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئی تھی۔ پولس ڈپارٹمنٹ نے ایک بیان میں بتایا کہ فرار ہونے کے بعد لڑکی نے فون کرکے پولس کو مطلع کیا کہ اس کے 12 بھائی بہنوں کو مکان میں والدین نے قید کررکھا ہے ۔ جس کے بعد پولس اہلکاروں نے مکان کی تلاشی لی، جہاں متعدد بچے زنجیر سے جکڑے ہوئے ملے ۔پولس نے بتایا کہ حراست میں لئے گئے والدین اس طرح بچوں کو یرغمال بنانے کی کوئی معقول وجہ بتانے سے قاصر تھے ۔ پولس معاملے کی چھان بین کررہی ہے ۔ متاثرہ بچوں کو مقامی ہاسپٹلس میں علاج کے لئے داخل کرایا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT