Tuesday , December 11 2018

کیلی فورنیا آگمہلوکین کی تعداد 84ہوگئی

ماسکو،23نومبر(سیاست ڈاٹ کام)امریکہ میں کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگی شدید آگ کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھکر 84ہوگئی ہے ۔بٹ کاؤنٹی فائربریگیڈ کی جانب سے فیس بک پر دی گئی اطلاع کے مطابق 8نومبر سے لگی آگ پر 90فیصد تک قابو پالیا گیا ہے ۔حکام کو امید ہے کہ وہ 30نومبر تک آگ پر پوری طرح قابو پالیں گے ۔اس آگ کو کیلی فورنیا کی تاریخ میں سب سے زیادہ جان لیوا مانا جارہا ہے ۔اس آگ نے 1,50,000ایکڑ علاقے کو اپنی زد میں لے لیا ہے ،جس کی وجہ سے ہزاروں لوگ بے گھر ہوگئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT