Tuesday , October 16 2018
Home / دنیا / کیلی فورنیا میں برفانی تودے گرنے سے ایک ہلاک ‘2زخمی

کیلی فورنیا میں برفانی تودے گرنے سے ایک ہلاک ‘2زخمی

لاس۔3مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی ریاست کیلی فورنیا میں سرمائی طوفان کے نتیجہ میں ایک شخص ہلاک اور نیویڈا میں برفانی تودے گرنے سے دیگر پانچ زخمی ہوگئے لیکن اس تباہ حال علاقوں میں ایک اور مٹی کا تودا گرنے کے اندیشے ہیں ۔ نیوڈا اسٹیٹ لائن پر نامو جھیل کے قریب اسکواڈ ویلی اسکیٹنگ ریزارٹ پر ایک برفانی تودا کرنے کے بعد پانچ افراد زخمی ہوگئے جنہیں بچانے کیلئے راحت رسانی ٹیموں کے درجنوں کارکن اور اس کام میں معاون خصوصی تربیت یافتہ ڈاگ اسکواڈ روانہ کردیئے گئے ۔

اس علاقہ میں ان ٹیموں کو برفانی تودے کھود کرایک شخص کو نکالتا ہوا دکھایا گیا ۔ دوسرے شخص کو جسم کے نچلے حصہ پر زخموں کے سبب تشویشناک حالت میں دواخانہ پہنچادیا گیا ۔ ایک شخص کو طبی امداد رسانی کے بعد ڈسچارج کردیا گیا ۔ دیگر تین افراد کو زخمی ہونے سے بچالیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT