Wednesday , September 26 2018
Home / دنیا / کیلی فورنیا میں مسلح شخص کی فائرنگ میں چار افراد ہلاک

کیلی فورنیا میں مسلح شخص کی فائرنگ میں چار افراد ہلاک

واشنگٹن، 15 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے کیلی فورنیا میں ایک مسلح شخص نے مختلف مقامات پر گولیاں چلائی جس میں چار افراد ہلاک اور دس دیگر زخمی ہو گئے ۔پولیس اور مقامی ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ کل کورننگ شہر میں ایک پرائمری اسکول کے قریب فائرنگ میں دو بچے بھی زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس کارروائی میں مشتبہ حملہ آور بھی مارا گیاہے ۔ امریکہ کے نائب صدر مائیک پینس نے ٹویٹ کیا کہ شمالی کیلی فورنیا میں ہوئی فائرنگ سے کافی تکلیف پہنچی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم سخت قوانین نافذ کرنے کی کوششوں کی ستائش کرتے ہیں۔ہم صورت حال پر نظررکھیں گے اور حمایت کریں گے ۔ہم سبھی کے لئے بہتر زندگی کی دعا کرتے ہیں۔ شمالی کیلی فورنیا میں تہیما کاؤنٹی کے اسسٹنٹ شیرف فل جانسن نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ مسلح شخص کی شناخت نہیں ہوسکی ہے ۔ اس کے پاس ایک خود کار رائفل اور دو دستی بم برآمد ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ فائرنگ کی وجوہات کا فوری طور پر پتہ نہیں چلا ہے ۔

سنگاپور میں ٹرین تصادم، 28 زخمی
سنگاپور۔15 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سنگاپور میں دو ٹرینوں کے تصادم میں کم و بیش 28 افراد زخمی ہوگئے۔ گزشتہ 24 سالوں میں ملک کے ریلوے نظام میں یہ پہلا حادثہ ہے جہاں ایک تیز رفتار ٹرین ایک ٹھہری ہوئی ٹرین سے ٹکرا گئی۔ جوکون اسٹیشن پر ٹرین کی خرابی کو دور کیا جارہا تھا۔ لینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (LTA) نے یہ بات بتائی جسکے مطابق 23 مسافرین اور سنگاپور ماس ریاپڈ ٹرانزٹ ٹرین سے تعلق رکھنے والے عملہ کے ارکان زخمی ہوگئے جنہیں فوری ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا۔

TOPPOPULARRECENT