Wednesday , July 18 2018
Home / دنیا / کیمبرج انالائیٹکا کے سابق ملازم کی تحقیقات میں تعاون کی پیشکش

کیمبرج انالائیٹکا کے سابق ملازم کی تحقیقات میں تعاون کی پیشکش

واشنگٹن ۔ 9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کمپیوٹر کا ماہر ترین شخص تصور کئے جانے والے نے یہ انکشاف کیا ہیکہ 2016ء میں ڈونالڈ ٹرمپ کے صدارتی انتخابات کی مہمات کے دوران فیس بک ڈیٹا کا غیرمناسب طور پر استعمال کیا گیا تھا۔ اس نے وعدہ کیا ہیکہ ڈپارٹمنٹ آف جسٹس کے ساتھ تحقیقات کے دوران مکمل تعاون کرے گا۔ یاد رہیکہ کرسٹوفر وائیل ڈاٹا مائننگ فرم کیمبرج انالائیٹکا کا سابق ملازم ہے جس پر اس بات کیلئے شدید تنقید کی جارہی ہیں کہ 50 ملین فیس بک صارفین کے ڈیٹا کا سرقہ کرنے میں یہی کمپنی ملوث ہے تاکہ ڈونالڈ ٹرمپ کو انتخابات میں کامیابی دلائی جاسکے اور ایسا ہوا بھی۔ والکی نے این بی سی کے ’’میٹ دی پریس‘‘ نامی پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے خواہش ظاہر کی کہ وہ ڈپارٹمنٹ آف جسٹس اور لاء انفورسمنٹ سے عنقریب رجوع ہوگا۔ خصوصی کونسل رابرٹ موٹر کو جسٹس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے انتخابی تحقیقات کی ذمہ داری سونپی گئی ہے اور وہ اس وقت کیمبرج انالائیٹکا اور ٹرمپ کی ری پبلکن مہمات کے درمیان ممکنہ سازباز کی جانچ پڑتال کررہے ہیں۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بھی ضروری ہیکہ ڈیموکریٹس نے ایوان کے انٹلیجنس پیانل سے کہا تھا کہ وہ وائلی سے انٹرویو کرنا چاہتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT