Sunday , July 22 2018
Home / دنیا / کیمبرج انالیٹکا کے دفاتر کی تلاشی کے بعد ثبوت پر غوروخوض

کیمبرج انالیٹکا کے دفاتر کی تلاشی کے بعد ثبوت پر غوروخوض

لندن ، 24 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) برطانوی ریگولیٹرز نے کیمبرج انالیٹکا کے دفاتر کی تلاشی مہم مکمل کرلی ہے۔ یہ وہی فرم ہے جو فیس بک ڈیٹا اسکینڈل میں نمایاں ہے۔ تلاشی مہم آج طلوع آفتاب سے قبل ختم ہوئی اور ریگولیٹرز نے کہا کہ وہ ’’اگلے اقدام‘‘ پر غور سے قبل ثبوت کا تجزیہ کریں گے۔ ایک جج سے وارنٹ کی وصولی کے بعد انفارمیشن کمشنرس آفس سے تقریباً 18 انفورسمنٹ ایجنٹس گزشتہ روز لگ بھگ 8:00 بجے شب (مقامی وقت) کمپنی کے لندن میں واقع دفاتر کو پہنچے۔ ڈیٹا کے نگران ادارہ کے ترجمان نے آج کہا کہ ہمارے تحقیقات کاروں نے رات دیر گئے تقریباً 3:00 بجے (مقامی وقت) اپنا کام مکمل کرکے دفاتر سے نکل گئے۔ ’’ہمیں اب آئندہ کے اقدامات کا فیصلہ کرنے اور کوئی نتائج اخذ کرنے سے قبل اکٹھا کردہ ثبوت کا جائزہ لیتے ہوئے غوروخوض کرنے کی ضرورت ہے۔‘‘ یہ کارروائی آئی سی او کی جانب سے وسیع تر تحقیقات کا ایک حصہ مکمل ہوا ہے۔

TOPPOPULARRECENT