Monday , November 20 2017
Home / ہندوستان / کیمرون میں خود کش حملے : 26 افراد ہلاک

کیمرون میں خود کش حملے : 26 افراد ہلاک

یوانڈے 25 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) کیمرون کے انتہائی شمال میں ہوئے تین خود کش حملوں میں کم از کم 26 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ یہ علاقہ اکثر و بیشتر بوکو حرام کے حملوں کا نشانہ بنتا ہے ۔ پولیس نے ہلاکتوں کی تعداد کی توثیق کی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ ان حملوں میں بوڈو کے مقام کے قریب مارکٹ کو نشانہ بنایا گیا جو نائیجریا کے سرحدی علاقہ کے قریب ہے ۔ یہ اس علاقہ میں ہونے والا سب سے ہلاکت خیز حملہ ہے ۔ پولیس ذرائع نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ابتداء میں 29 ہلاکتوں اور زائد از 30 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔ مہلوکین میں تینوں خود کش بمبار بھی شامل ہیں۔ 2013 کے بعد سے بوکو حرم کے کیمرون کے شمالی علاقہ میں کئے جانے والے حملوں میں اب تک جملہ 1,200 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ کیمرون کے وزیر مواصلات نے یہ تعداد بتائی تھی ۔ کیمرون میں فوج کو اس طرح کے حملے کرنے والے عناصر کے خلاف سرگرم کردیا گیا ہے اور نائیجریا میں پیش آنے والے حملوں پر بھی نظر رکھی جا رہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT