Thursday , December 14 2017
Home / کھیل کی خبریں / کیمرون کے فٹبالر میچ کے دوران انتقال کرگئے

کیمرون کے فٹبالر میچ کے دوران انتقال کرگئے

بخارسٹ۔ 8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) رومانین لیگ کے دوران کیمرون کے ایک کلب میں مڈ فیلڈر کے طور پر کھیلنے والے فٹ بالر پیٹرک ایکنگ دوران میچ میدان میں گر کر انتقال کرگئے۔ 26 سالہ پیٹرک ایکنگ متبادل کھلاڑی کے طور پر میدان میں آئے تھے لیکن محض سات منٹ بعد ہی وہ زمین پر گر گئے۔ انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ایک گھنٹے تک انہیں بچانے کی کوشش کی جس کے بعد انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔ میدان میں گرنے سے پہلے ان کی کسی کھلاڑی سے کوئی ٹکر نہیں ہوئی۔ شبہ ہے کہ انہیں دل کا دورہ پڑا تھا۔

TOPPOPULARRECENT