Wednesday , January 24 2018
Home / کھیل کی خبریں / کیمرہ کی وجہ سے کیچ چھوڑا: اسمتھ

کیمرہ کی وجہ سے کیچ چھوڑا: اسمتھ

سڈنی۔8جنوری(سیاست ڈاٹ کام)آسٹریلیائی کپتان اسٹیو اسمتھ نے لوکیش راہول کا ایک کیچ اس وقت چھوڑا جب وہ 46رنز پر کھیل رہے تھے لیکن کیچ چھوڑنے کے فوری بعد انہوں نے ’’اسپیڈر کیمرہ‘‘ کی طرف اشارہ کیا اور اس کیمرہ پر الزام عائد کردیا۔ شین واٹسن کی گیندپر اسمتھ کی جانب سے کیچ چھوڑے جانے کے بعد کرکٹ آسٹریلیا اور نائین نٹ ورکس نشریات کیلئے ج

سڈنی۔8جنوری(سیاست ڈاٹ کام)آسٹریلیائی کپتان اسٹیو اسمتھ نے لوکیش راہول کا ایک کیچ اس وقت چھوڑا جب وہ 46رنز پر کھیل رہے تھے لیکن کیچ چھوڑنے کے فوری بعد انہوں نے ’’اسپیڈر کیمرہ‘‘ کی طرف اشارہ کیا اور اس کیمرہ پر الزام عائد کردیا۔ شین واٹسن کی گیندپر اسمتھ کی جانب سے کیچ چھوڑے جانے کے بعد کرکٹ آسٹریلیا اور نائین نٹ ورکس نشریات کیلئے جس کا کیمرہ میدان پر تاروں کے ساتھ موجود تھا‘ نے اس خیال کو مسترد کردیا کہ گیند کیمرہ یا کسی تار کو لگی تھی ‘ تاہم ارباب مجاز نے کھلاڑیوں کے تاثرات کے بعد اس ٹکنالوجی کے استعمال پر تبدیلی کا ارادہ ظاہر کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT