Monday , June 25 2018
Home / دنیا / کیمیائی ہتھیاروں پر شام سے کوئی تعلق نہیں:شمالی کوریا

کیمیائی ہتھیاروں پر شام سے کوئی تعلق نہیں:شمالی کوریا

سیول، 2 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) شمالی کوریا نے کیمیائی ہتھیار بنانے کے لئے شام کے ساتھ تعاون کرنے کی رپورٹوں کو مسترد کرتے ہوئے اسے امریکہ کی ایک سازش قرار دیا ہے ۔ شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے سی این اے نے وزارت خارجہ کے امریکی مطالعاتی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ایک ترجمان کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ شمالی کوریا پر کیمیائی ہتھیاروں کی تیاری میں شام کی مدد کرنے کے الزامات بالکل بے بنیاد اور سازش پر مبنی ہیں۔ کے سی این اے کے مطابق شمالی کوریا پر دباؤ بنانے کے لیے یہ امریکہ کی ایک چال ہے ۔ وزارت خارجہ کے امریکی مطالعاتی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ترجمان نے کہا کہ شمالی کوریا کئی بار یہ واضح کر چکا ہے کہ وہ کیمیائی ہتھیاروں کی تیاری ، پیداوار اور ذخیرہ اندوزی نہیں کرتا۔ شمالی کوریا کیمیائی ہتھیاروں کے خلاف ہے ۔ خیال رہے کہ عدم اسلحہ کانفرنس میں امریکی سفیر رابرٹ ووڈ نے کہا تھا کہ شمالی کوریا اور شام کے درمیان میزائل اور کیمیائی ہتھیاروں کے پروگرام کے لئے تعلقات کی کافی طویل تاریخ ہے ۔ شمالی کوریا پر اقوام متحدہ کی ایک خفیہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ چھ ماہ کے دوران ایسے دو بحری جہازوں کا پتہ چلا ہے جو شام میں کیمیائی ہتھیاروں کی تیاری میں مصروف سرکاری ایجنسی کو سامان فراہم کر نے کے لئے بھیجے گئے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT