Wednesday , December 19 2018

کیمیائی ہتھیار وں کی تلفی ،لیبیا کو مبارکباد

طرابلس۔ 13 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے لیبیا کے صدرمعمر قذافی کے دور کے باقی ماندہ کیمیائی ہتھیاروں کا ذخیرہ تباہ کر دینے پر مبارک باد پیش کی ہے۔ لیبیا 2004 ء میں کیمیائی ہتھیاروں کو ممنوع قرار دینے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہوا تھا۔وہائٹ ہاؤز کی ترجمان سارہ سینڈرز نے کہا کہ قذافی کے دور کے کیمیائی ہتھیاروں کے ذخیرے کو تلف کرنے پر امریکہ ، لیبیا کو مبارکباد پیش کرتا ہے۔ امریکی انتظامیہ شام سے بھی مطالبہ کرتی ہے کہ وہ اپنا کیمیائی ہتھیاروں کا پروگرام مکمل طور پر بند کر دے اور اس بات کی ضمانت دے کہ آج کے بعد یہ ہتھیار شامی عوام کے خلاف استعمال نہیں کیے جا سکیں گے۔

TOPPOPULARRECENT