Sunday , April 22 2018
Home / دنیا / کیمیکلہتھیاراستعمال کرنے کا ثبوت ملنے پر ہم حملہ کریں گے: میکرون

کیمیکلہتھیاراستعمال کرنے کا ثبوت ملنے پر ہم حملہ کریں گے: میکرون

پیرس۔14فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر فرانس ایمانیول میکرون نے آج شامی حکومت کے خلاف سخت لہجہ اپناتے ہوئے کہا کہ اگر شام کی جانب سے ممنوعہکیمیکلہتھیار استعمال کرنے کے ثبوت مل گئے تو فرانس شام پر حملہ کرنے میں پس و پیش نہیں کرے گا ۔ میکرون نے صدارتی کارپس سے خطاب کرتے ہوئے وضاحت کی کہ ہم ان مقامات کو نشانہ بنائیں گے جہاں سے امکانی طور پر کمیکل ہتھیاروں کی لانچنگ عمل میں آتی ہے لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ عام شہریوں پر کیمیکلہتھیار استعمال کرنے کے ثبوت ہمیں نہیںملے ہیں اور جیسے ہی ثبوت ہمارے ہاتھ لگیں گے ہم وہ کام کر دکھائیں گے جس کا میں نے ابھی ابھی تذکرہ کیا ہے ۔ کیونکہ دہشت گردوں اور جہادیوں کے خلاف لڑائی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک شامی حکومت کا سوال ہے ‘ تو یہ بات اپنی جگہ بالکل طئے ہے کہ جنگ کے دوران یا مابعد جنگ وہ بین الاقوامی برادری کو جوابدہ ہے ۔انہوں نے اس خطہ میں شام پر ایک بین الاقوامی اجلاس منعقد کرنے پر بھی زور دیا ۔روسی صدر ولادیمیرپوٹن کے ساتھ ٹیلی فون پر کی گئیبات چیت میں انہوں نے بار بار اس اندیشہ کا اظہار کیا کہ گذشتہ کچھ دنوں سے نہ جانے کیوں وہ یہ سوچنے پر مجبور ہیں کہ متعدد موقعوں پر معصوم اور بے قصور شامی شہریوں پر کلورین گیس کا استعمال کیا جاسکتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT