کیمیکل گودام میں آتشزدگی

حیدرآباد /20 فروری ( سیاست نیوز ) سائبرآباد کے علاقہ بالانگر میں آج صبح کمیکل گودام میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ اس حادثہ کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی اور فوری طور پر آتش فروع عملہ کو طلب کرلیا گیا ۔ بتایا جاتا ہیکہ ایک کمیکل فیاکٹری میں صبح کے اولین اوقات تقریباً 6 بجے اس وقت آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جب کمپنی کے مزدور کیمیکل کو لوڈ کر رہے تھے ۔تاہم اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ فوری 4 فائر انجنوں نے کمیکل فیکٹری پہونچکر تقریباً ایک گھنٹے کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا اور راحت کاری اقدامات میں پولیس کے علاوہ مقامی عوام نے بھی حصہ لیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک لیباریٹری کو سپلائی ہونے والے کمیکل کو اس گودام میں رکھا جاتا تھا ۔ پولیس ہر زاویہ سے اس کیس کی تحقیقات کر رہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT