Sunday , July 22 2018
Home / شہر کی خبریں / کیمیکل گیاس سے 4 کنٹراکٹ مزدور متاثر

کیمیکل گیاس سے 4 کنٹراکٹ مزدور متاثر

حیدرآباد ۔ /8 نومبر (سیاست نیوز) کنچن باغ میں واقع دفاعی ادارہ مشرا دھاتونگم لمیٹیڈ (مدھانی) میں آج 4 کنٹراکٹ مزدور کیمیکل گیاس کے اخراج سے متاثر ہوگئے ۔ یہ واقعہ آج صبح اس وقت پیش آیا جب مزدور مدھانی کے کنٹینرس کی صفائی میں مصروف تھے ۔ اس واقعہ میں مہیش گوڑ ، پرساد ، شیکھر اور یادیا جو کنٹراکٹ مزدور ہیں گیاس کے اخراج سے متاثر ہونے کے نتیجہ میں انہیں اپولو ڈی آر ڈی او دواخانہ منتقل کیا گیا ۔ پولیس نے بتایا کہ مذکورہ مزدور کیمیکل کے کنٹینرس اور ڈرمس کی صفائی میں مصروف تھے کہ واقعہ پیش آیا اور وہ بے ہوش ہوگئے ۔ کنٹینرس میں کیمیکل گیاس موجود ہونے کے سبب صفائی مزدور متاثر ہوئے ہیں اور وہ دواخانہ میں زیرعلاج ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT