Saturday , April 21 2018
Home / دنیا / کینتھ جسٹر ہندوستان میں امریکہ کے نئے سفیر

کینتھ جسٹر ہندوستان میں امریکہ کے نئے سفیر

واشنگٹن۔ 14 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کینتھ جسٹر کو ہندوستان میں امریکہ کا نیا سفیر مقرر کیا گیا ہے جبکہ نائب صدر مائیک پنس نے جسٹر کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے کاہ کہ ان (جسٹر) کی تقرری سے ہند۔ امریکہ تعلقات کو مزید استحکام حاصل ہوگا اور شراکت داری کے شعبہ کو بھی تقویت ملے گی۔ کینتھ جسٹر سبکدوش ہوئے ہندوستانی نژاد امریکی رچرڈ ورما کی جگہ لیں گے۔ 20 جنوری کو امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی حلف برداری کے بعد رچرڈ ورما بھی اپنے عہدہ سے دستبردار ہوگئے تھے اور جب سے یہ عہدہ مخلوعہ تھا۔ 2 نومبر کو امریکی سینیٹ نے جسٹر کے نام کی توثیق کی تھی۔ قبل ازیں انہوں نے یو ایس انڈیا ہائی ٹیکنالوجی کوآپریشن گروپ میں بحیثیت صدرنشین اپنے فرائض انجام دیئے تھے۔ موصوف اس گروپ کے بانی بھی تھے۔ دریں اثناء نائب صدر مائیک پنس نے ٹوئٹ کرتے ہوئے جسٹر کو ہندوستان کے نئے امریکی سفیر بننے پر مبارکباد پیش کی۔ مائیک پنس نے ہی جسٹر کو عہدہ کا حلف دلایا تھا۔ 62 سالہ جسٹر جلد ہی ہندوستان آنے والے ہیں تاکہ 28 تا 30 نومبر حیدرآباد میں منعقد شدنی گلوبل انٹرپرینرشپ سمیٹ کی تیاریوں کا جائزہ لے سکیں جس میں دیگر اعلیٰ سطحی عہدیداروں کے علاوہ امریکی صدر کی دختر اور مشیر ایوانکا ٹرمپ بھی شرکت کریں گی۔

TOPPOPULARRECENT