کیندریہ ودیالیہ اسکولس میں 2015 سے تعلیم کا آغاز : کے سی آر

حیدرآباد۔/3ڈسمبر، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر ریاست تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے ریاست تلنگانہ کیلئے منظورہ کیندریہ ودیالیہ میں آئندہ تعلیمی سال 2015 سے تعلیم کا آغاز کرنے کیلئے متعلقہ اعلیٰ عہدیداروں کو ہدایات دی اور بتایا کہ ضلع نلگنڈہ کے مریال گوڑہ اور تنگا ترتی، ضلع ورنگل کے محبوب آباد، ضلع عادل آباد کے منچریال، کریم نگر ضلع کے

حیدرآباد۔/3ڈسمبر، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر ریاست تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے ریاست تلنگانہ کیلئے منظورہ کیندریہ ودیالیہ میں آئندہ تعلیمی سال 2015 سے تعلیم کا آغاز کرنے کیلئے متعلقہ اعلیٰ عہدیداروں کو ہدایات دی اور بتایا کہ ضلع نلگنڈہ کے مریال گوڑہ اور تنگا ترتی، ضلع ورنگل کے محبوب آباد، ضلع عادل آباد کے منچریال، کریم نگر ضلع کے سرسلہ، ضلع میدک کے جھرہ سنگم، ضلع نظام آباد کے بودھن میں کیندریہ ودیالیہ مدارس منظور کئے گئے ہیں اور ان کیندریا ودیالیہ کے مسئلہ کا جائزہ لینے کیلئے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس متعلقہ اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ طلب کیا۔ اس اجلاس میں چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے کیندریا ودیالیہ اسکولوں کے قیام کو یقینی بنانے اور ضرورت پڑنے پر ان کیندریہ ودیالیہ اسکولس کیلئے اراضیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی۔

TOPPOPULARRECENT