Saturday , November 18 2017
Home / ہندوستان / کینسر اور ایڈس کا علاج کرنے رام دیو کے دعوے کی تحقیق

کینسر اور ایڈس کا علاج کرنے رام دیو کے دعوے کی تحقیق

پاناجی۔ 18۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) یوگا گرو رام دیو نے دعویٰ کیا ہے کہ ایچ آئی وی ایڈس کا علاج کیا جاسکتا ہے ۔ مرکزی منسٹر آف اسٹیٹ ایوش شری پد نائک نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یوگا گروکے ان دعویٰ کی طبی بنیادوں پر تحقیق کی جائے گی کہ وہ کینسر اور ایڈس کا علاج کرسکتے ہیں۔ رام دیو نے اس سے پہلے یہ کہتے ہوئے تنازعہ کھڑا کردیا تھا کہ مہلک امراض جیسے کینسر اور ایڈس کا وہ یوگا اور پرانیاما (سانس کی ورزش) کے ذریعہ علاج کرسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT