Friday , September 21 2018
Home / ہندوستان / کینسر سے نبردآزما سونالی بندرے کا ٹوئٹر پر پوسٹ

کینسر سے نبردآزما سونالی بندرے کا ٹوئٹر پر پوسٹ

ممبئی۔11 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) اداکارہ و مصنفہ سونالی بندرے بیہل جن کو ہائی گریڈ کینسر کی تشخیص کی گئی ہے اور نیوریاک امریکہ میں علاج جاری ہے نے کہا کہ ’’انسان کی زندگی میں ہر دن کچھ نہ کچھ چیلنجس اور کامیابیاں ضرور لاتا ہے۔ اس نے مزید کہا کہ وہ صرف اپنے مثبت سوچ پر مرکوز رہنا چاہتی ہے۔ اپنے ٹوئٹر پوسٹ میں اداکارہ سونالی نے ایک تصویر ’’اپلوڈ کی جس میں وہ اپنے بالوں کو تراشتے ہوئے نظرآرہی ہے۔ اداکارہ سونالی نے اپنے تمام دوستوں، فلمی شائقین اور افراد خاندان سے اظہار تشکر کیا اور مصنف ایسابیل ایلنڈے کے ان الفاظ کو دہرایا کہ ہم نہیں جانتے کہ ہم اپنے اندر کتنی مضبوطی اور قوت برداشت رکھتے ہیں، یہ اسی وقت ظاہر ہوتا ہے کہ جبکہ ہم کسی ادوہناک واقعہ، جنگ، ضروریات پر لوگوں سے عجیب و غریب اور حیرت ناک کارنامے صادرتے ہوتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT