Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / کینسر سے ہر سال پانچ لاکھ افراد کی اموات

کینسر سے ہر سال پانچ لاکھ افراد کی اموات

نفسیاتی علاج کا فقدان، ڈاکٹروں کی شدید قلت
حیدرآباد 10 مئی (پی ٹی آئی) محکمہ فارماسیوٹیکلس کے سکریٹری وی کے بسوراجو نے آج کہاکہ مرض کینسر کی تشخیص کے لئے مناسب میکانزم کی عدم دستیابی اور علاج کے لئے ضروری طبی سہولتوں کے فقدان کے سبب ملک میں کینسر سے سالانہ پانچ لاکھ افراد فوت ہوتے ہیں۔ ایس سی آئی آر ۔ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کمیکل ٹیکنالوجی میں لکچر دیتے ہوئے سبوراجو نے کہاکہ ملک میں ’نفسیاتی امراض‘ کے علاج کے لئے درکار ایک کروڑ بستروں کے بجائے صرف 20,000 بستر دستیاب ہیں۔ اُنھوں نے مزید کہاکہ ملک میں ہر سال کینسر کے ایک لاکھ مریضوں کی شناخت کی جاتی ہے۔ تاہم ان کی نصف تعداد علاج و تشخیص سے قبل ہی فوت ہوجاتی ہے۔ سبو راجو نے کہاکہ امراض قلب سے ہر سال تقریباً 25 لاکھ افراد متاثر ہوتے ہیں۔ لیکن موجودہ دستیاب انفراسٹرکچر سے صرف 2.5 لاکھ مریضوں کو طبی امداد، علاج و معالجہ فراہم کی جاسکتی ہے۔ سبو راجو نے کہاکہ ملک کے تقریباً 80 فیصد ضلع ہیڈ کوارٹرس پر ماہر نفسیات دستیاب نہیں ہیں اور ملک میں فی الحال 20 لاکھ ڈاکٹروں کی قلت ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT