Sunday , December 17 2017
Home / ہندوستان / کینسر کیلئے آیوروید دوائیں دریافت

کینسر کیلئے آیوروید دوائیں دریافت

ممبئی 6مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جوہری توانائی کے مختلف تجربات کے ذریعے ملک کی خدمت میں لگے بھابھا اٹامک ریسرچ سنٹر (بارک) نے کینسر کے مریضوں کے لئے ایک آیوروید نسخہ تیار کیا ہے جو پھیپھڑوں اور جلد کے کینسر کے لیے بہت مؤثر ثابت ہوا ہے ۔ اتنا ہی نہیں اس سنٹرنے ایٹمی حادثے کی صورت میں تابکاری کے شکار مریضوں کے علاج کے لئے بھی ایک دوا تیار کی ہے ۔بائیو آرگینک شعبہ میں بارک سائنس داں وی ایس پاترو نے یہاں یواین آئی کو بتا یا کہ بارک میں تقریباً تین دہائیوں سے آیوردید ادویات سے کینسر کے علاج کے سلسلہ میں تحقیق کا کام چل رہا ہے ۔ کینسر سے متعلق دو اہم ادویات تلاش کرنے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔ ان میں سے ایک دوا کیموتھراپی کے ضمنی اثرات اور متعلقہ پریشانیوں کو کم کرنے کے لئے ہے اور دوسری دوا ریڈیوتھراپی کے ذیلی اثرات کو کم کرنے میں معاون ہو سکتی ہے ۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ دنیا میں پہلی بار کھانے والی گولی کی شکل میں کینسر کی دوائیں تیار کی گئیں ہیں۔ ان تمام ادویات کی قیمت بہت معمولی ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ پھیپھڑوں اور جلد کے کینسر کے علاج کے لئے عام طور پر بہ کثرت ملنے والی جھاڑی رامپتری سے ایک دوا تیار کی گئی ہے جو ابتدائی مرحلے کے کینسر کے معاملے میں کیموتھراپی کی ضرورت کو نہ ہونے کے برابر کردے گی اور اڈوانس اسٹیج کے کینسر میں کیموتھیراپی کے ضمنی اثرات جیسے بال جھڑنا، کھانے میں دقت ہونا، قے ہونا وغیرہ کو بہت حد تک ختم کر دے گی۔

TOPPOPULARRECENT