Tuesday , December 18 2018

کینس میں مساوات کا مطالبہ کرتے ہوئے کیٹ بلانکٹ کی قیادت میں خواتین کا جلوس

کینس۔13مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) یہ ایک تاریخی لمحہ تھا جب کہ ایک ہالی ووڈ ادارکار کیٹ بلانکٹ نے خواتین کے ایک جلوس کی قیادت کی جو فلمی میلہ میں خواتین اور مردوں کیلئے مساوات کا مطالبہ کررہا تھا ۔ کیٹ بلانکٹ جاریہ کینس فلمی میلہ کی جیوری کی صدر بھی ہیں ۔ اس احتجاجی جلوس میں ہالی ووڈ اداکار سلمیٰ ہائیک ‘ ٹریپٹین اسٹورٹ ‘ جین فونڈا ‘ میرین کاٹیلرڈ ‘ لی سیڈر ‘ اوا ڈوورنے ‘ پیٹی جینکنس ‘ صوفیا ووٹیلا اور صنعت فلم سازی کی دیگر اہم شخصیات بشمول ڈائرکٹرس اور ایگزیکٹیوز شریک تھے ۔احتجاجیوں نے کہا کہ تمام خواتین کو کئی انوکھے چیالنجوں کا سامنا ہے لیکن ہم متحد ہیں اور پختہ ارادے کی علامت ہیں ۔ ہم سب ترقی کی پابندعہد ہیں ‘ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ کام کی جگہ پر تنوعہ اور مساوات برقرار رکھی جانی چاہیئے کیونکہ دنیا بھر کی نظریں کینس فلم فیسٹویل پر لگی ہوگی ہیں اور یہ ساری دنیا کیلئے ایک مثال ہوتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT