Wednesday , December 13 2017
Home / کھیل کی خبریں / کینس نے میچ فکسنگ کی پیشکش کی ، میکلم نے موقف دہرایا

کینس نے میچ فکسنگ کی پیشکش کی ، میکلم نے موقف دہرایا

ڈونیڈن ، 10 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیائی میڈیا کے مطابق برینڈن میکلم نے کہا ہے کہ وہ آج بھی اپنے اس بیان پر قائم ہیں کہ نیوزی لینڈ کے سابق آل راؤنڈر کرس کینس نے 2008ء میں اُن سے ہندوستان میں آئی پی ایل کے دوران میچ فکسنگ کیلئے رابطہ کیا تھا۔ یہ کیس برطانیہ کی عدالت میں چلا اور چند ہفتے قبل کینس کو الزامات منسوبہ سے بری کردیا گیا۔ کینس کی لیگل ٹیم نے جوابی الزام میں یہ دلیل پیش کی تھی کہ میکلم سے اگر کینس نے میچ فکسنگ کیلئے رابطہ کیا تھا تو پھر وہ اس بات کو منظر عام پر کیوں نہ لائے ، اور اس کیلئے تین برس انتظار کیوں کیا ؟ سری لنکا کے خلاف پہلے ٹسٹ کے موقع پر میکلم ، کینس کی برأت کے بعد پہلی بار میڈیا سے روبرو تھے۔

TOPPOPULARRECENT