Wednesday , January 17 2018
Home / کھیل کی خبریں / کینس کی عدالت میں حاضری

کینس کی عدالت میں حاضری

لندن ۔ 16 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق اور بہترین آل راونڈر کریس کینس نے آج لندن کی عدالت میں حاضری دی۔ کینس جنہوں نے آئی پی ایل کے سابق چیرمین للت مودی کی جانب سے 2010ء میں ان کے خلاف میچ فکسنگ کے متعلق ٹوئٹر پر بیان دینے کے بعد عدالت میں ایک مقدمہ دائر کیا تھا جہاں وہ 90 ہزار یورو حاصل کرلئے تھے لیکن انہیں جھوٹی گواہ

لندن ۔ 16 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق اور بہترین آل راونڈر کریس کینس نے آج لندن کی عدالت میں حاضری دی۔ کینس جنہوں نے آئی پی ایل کے سابق چیرمین للت مودی کی جانب سے 2010ء میں ان کے خلاف میچ فکسنگ کے متعلق ٹوئٹر پر بیان دینے کے بعد عدالت میں ایک مقدمہ دائر کیا تھا جہاں وہ 90 ہزار یورو حاصل کرلئے تھے لیکن انہیں جھوٹی گواہی کے متعلق آج لندن کے ساوتھ وارک کراون عدالت نے حاضری کیلئے طلب کیا ہے۔ کینس جوکہ آکلینڈ میں مقیم ہیں، انہوں نے یہاں آج عدالت میں اپنے وکیل اینڈریو فچ ہالینڈ کے ساتھ حاضری دی۔ اس مقدمہ کی اگلی سنوائی آئندہ برس 16 جنوری کو مقرر کی گئی ۔

TOPPOPULARRECENT