Thursday , June 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / کینڈیڈیٹس چیس ٹورنمنٹ ‘ وشواناتھن آنند کا کرامنک سے مقابلہ

کینڈیڈیٹس چیس ٹورنمنٹ ‘ وشواناتھن آنند کا کرامنک سے مقابلہ

خانتی منسیسک ( روس )16 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) کینڈیڈیٹس چیس ٹورنمنٹ میں دو شاندار کامیابیوں کے بعد اب پانچ مرتبہ کے عالمی چمپئن ہندوستان کے وشواناتھن آنند کا مقابلہ سابق چیلنجر ولادیمیر کرامنک سے ہونے والا ہے ۔ آنند اس ٹورنمنٹ میں دو شاندار کامیابیاں حاصل کرچکے ہیں اورا یک مقابلہ ڈرا رہا ہے تاہم چونکہ ابھی اس ٹورنمنٹ میں مزید گیارہ راونڈز باقی ہیں ایسے میں کسی نتیجہ پر پہونچنا مشکل ہے ۔ آئندہ میچس کے نتائج کو دیکھنے کے بعد ہی یہ پتہ چل سکے گا کہ آئندہ ورلڈ چمپئن شپ میچ میگنس کارلسن کے خلاف کھیلنے کیلئے کون کوالیفائی ہوتے ہیں۔ آنند نے تاہم اب تک کے مقابلوں میں یہ ثابت کردیا ہے وہ جوش و جذبہ کے ساتھ کھیل رہے ہیں اور ان کی صلاحیتیں دوسروں کیلئے مشکلات پیدا کرنے کا باعث ہیں۔ اتوار کو اس ٹورنمنٹ میں آرام کا دن رہا اور کل سے دوبارہ میچس شروع ہوجائیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT