Saturday , December 15 2018

کینیا سے دہشت گرد برطانوی خاتون صومالیہ پہنچ گئی

لندن۔ 18 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام) برطانوی نو مسلم اور جہادی خاتون المعروف ’سفید فام بیوہ‘ نے اپنے عسکریت پسند شوہر مارکو کوسٹا کے ساتھ صومالیہ میں سکونت اختیار کر لی ہے۔ اس برطانوی خاتون پر پچھلے سال کینیا کے دارالحکومت میں ایک اہم شاپنگ مال پر حملہ کرنے میں ملوث ہونے کا الزام عائد ہوا تھا۔برطانوی خاتون شہری جس کا برطانوی نام سامنتھ

لندن۔ 18 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام) برطانوی نو مسلم اور جہادی خاتون المعروف ’سفید فام بیوہ‘ نے اپنے عسکریت پسند شوہر مارکو کوسٹا کے ساتھ صومالیہ میں سکونت اختیار کر لی ہے۔ اس برطانوی خاتون پر پچھلے سال کینیا کے دارالحکومت میں ایک اہم شاپنگ مال پر حملہ کرنے میں ملوث ہونے کا الزام عائد ہوا تھا۔برطانوی خاتون شہری جس کا برطانوی نام سامنتھا لیوتھ وائٹ ہے، اس کے بارے میں کینیا سے معلوم ہوا ہے کہ وہ زندہ ہے اور اچھی صحت کے ساتھ جنوبی صومالیہ میں رہ رہی ہے۔اس بارے میں برطانوی اخبار ڈیلی میل کواس کے پاس خاتون کے جہادی شوہر کوسٹا کا ایسا پاسپورٹ ملا ہے جس پر جعلسازی سے کوسٹا کی تصویر لگائی گئی ہے۔واضح رہے کہ اس برطانوی خاتون پر الزام لگایا گیا تھا کہ اس نے 2011ء میں نیروبی میں حملہ کر کے دو پولیس افسروں کو ہلاک کر دیا تھا۔

اس سے پہلے سامنتھا پر جنوبی افریقہ کا جعلی پاسپورٹ استعمال کرنے کا بھی الزام عائد ہوا تھا۔اخبار کے مطابق اس جہادی جوڑے کی ایسی تصاویر بھی ملی ہیں جو انہوں نے اپنے گھر میں موبائل فون کیمرے سے بنائی ہیں۔ پولیس ان کی اور ان کے دو بچوں کی تصاویر کی مدد سے انہیں تلاش کرنے کی کوشش میں ہے۔بتایا گیا ہے کہ خاتون کی برطانیہ میں گیرمینے لنزی سے شادی ہوئی تھی جو لندن میں 7/7 (7 جولائی) کے نام سے شہرت پانے والے 2005ء کے خود کش حملے میں کام آگیا تھا۔ 2005ء میں بیوہ ہونے کے بعد 2008ء میں اس نے جنوبی افریقہ میں سلیم نامی شخص سے شادی کر لی۔ سامنتھا نے نیروبی کے ویسٹ گیٹ شاپنگ مال پر جس حملے میں حصہ لیا تھا اس میں 60 افراد ہلاک ہو ئے تھے۔ وہ تب سے کینیا کے سکیورٹی اداروں کو مطلوب ہے۔

TOPPOPULARRECENT